سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عدلیہ کے وقار اور عزت کو 140 ویں نمبر سے 1 نمبر پر دیکھنا چاہتا ہوں ،عدالت کا جو فیصلہ ہو گا قبول کروں گا، میں نے کوئی غلطی کی ہو تو معافی مانگوں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ انصاف کا نظام ٹھیک ہو گیا تو پاکستان ترقی کرے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عدلیہ 140 ویں نمبر سے 1 نمبر پر آئے۔
عدلیہ کا احترام ہے اس لیے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں ،چیف جسٹس اور ان کے بینچ کی ہمیشہ عزت کی ہے، عدالت نے مصطفیٰ کمال کا کیس تفصیل سے سنا ہے، ہمارا کیس ابھی سنا نہیں، باری آئے گی تو ہی بتا سکتا ہوں۔۔

