English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں برس ایک لاکھ 60ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے، وزارت مذہبی امور

Pakistanis will have the blessing of Hajj

اسلام آباد:  رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ پاکستان حج مشن 70 ہزار سرکاری عازمین کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت 214 پروازوں سے 55 ہزار 284 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں، فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔

ادھر سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے بتایا کہ 8 لاکھ 96 ہزار 287 عازمین فضائی راستے، 37 ہزار 280 زمینی اور دو ہزار 399 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہو چکے۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ امور نے عازمینِ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر نسک کارڈ کھویا تو دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ اس کے گم ہونے کی وجہ سے فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے