اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے زمین کے ماحولیاتی نظام کو بڑھتی ہوئی آلودگی، موسمیاتی چیلنجز اور حیاتیاتی تنوع کے خاتمے سے بچانے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جون کے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کی اقوام کو تباہ شدہ ماحولیاتی نظام اور زمین کی بحالی کے لیے اپنے وعدوں کو خاص طور پر کنمنگ، مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے پورا کرنا چاہیے، اس بین الاقوامی معاہدے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرنا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ تمام ممالک کو اپنے قومی موسمیاتی ایکشن پلان میں اس بات کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ کس طرح جنگلات کی کٹائی کو روکتے ہوئے2030 تک ان کو بحال کریں گے۔

