پولینڈ: پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نیشنز ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو فرانس سے 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم گول مارجن کی وجہ سے سیمی فائنل تک پہنچ گئی۔
پاکستان کے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضیٰ یعقوب ، عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا جب کہ فرانس کے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول کیے۔
قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکا سامنا کرے گی۔

