واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹائم میگزین کو ایک انٹرویو میں بنجمن نیتن یاہو پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی سیاسی بقاکے لیے غزہ کی جنگ کو طویل کررہے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 71فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیام ہے انہوں نے شمالی غزہ سٹی میں ایک درجن اسرائیلی فوجیوں کو جال میں پھنسا کر راکٹ حملے کا نشانہ بنایا اور ان کی مدد کو پہنچنے والے ایک مرکا وا ٹینک پر بھی میزائل داغے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بوریج کیمپ میں بھی زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ بالآخر جنگ بندی کے لیے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے ساتھ مل کر کی نئی تجویز پر کام کررہے ہیں ، امریکا ، قطر اور مصر نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی امریکی تجویز پر عملدرآمد کو ممکن بنائیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے مزیدکہا ہے کہ غزہ کے بہترمستقبل کے لیے نیتن یاہو سے ان کا بڑا اختلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل کا طرز عمل انسانیت سے عاری تھا۔

