ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کی جیل کم اور سسرال زیادہ لگتی ہے: عظمیٰ بخاری

should take notice

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب ععظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان جیل میں پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں، ان کی جیل کم سسرال زیادہ لگتی ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں مٹن کھاتے ہیں ، عمران خان کوئی مہمان نہیں یہ دیکھیں یہ کن کیسز میں جیل کے اندر ہیں، کم از کم چالس،پچاس لوگ روزانہ ان سے ملتے ہیں، ملاقاتوں میں اداروں کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ملاقاتوں کی لسٹ بھی ہمیں جاری کرنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری گزارش ہے عدلیہ اس پر کمیشن بنا دے،  ملک کے خلاف آرٹیکل لکھوائے جارہے ہیں، ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے، کچھ ججز کے خیال میں اس جیل کو ابھی بھی 5 اسٹار بننا چاہیے، 7 بیرکس کو ملا کر ہال کمرہ ہے جس میں عمران خان کے پاس ایکسر سائز مشین، مشقتی، اٹیچ باتھ روم اور ٹی وی کی سہولت ہے، ہم بھی جیل میں لیڈر شپ سے ملاقات کے لیے ہفتے میں ایک دن جاتے تھے لیکن عمران خان ان کی ملاقاتوں میں ملک کے خلاف آرٹیکل لکھے جارہے ہیں اور سازشیں ہورہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں