پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پرڈی آئی خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ان پر صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس شخص پر سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث اور اپنے صوبائی وزیر کے قتل کیس ہو تو آپ ایسے وزیر اعلیٰ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سوئچ آن آف کی کی دھمکیاں دیتے ہیں، میرے پاس بھی ایسا بٹن ہے جب آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ادویات استعمال کریں، مجھ سے خائف نہ ہوں۔

