نیویارک: پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی، جس میں 182 ممالک نے پاکستان کی حمایت کی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہونا ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان کو 2025 سے 2026 تک کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایشیا پیسیفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبار کباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کے لیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

