English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ حمزہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف آج انسدادِ دہشت گردی گورجرانوالہ کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عالیہ حمزہ ملک کو گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انسدادِ دپشت گردی کی عدالت نے پولیس کی گزارش منظور کرتے ہوئے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق عالیہ حمزہ کو 11 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو رہائی کے بعد پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے