ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی صدر نے مودی کو حکومت سازی کیلیے دعوت دیدی

The Indian President

نئی دہلی: بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو مرکز میں حکومت سازی کی دعوت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کے زیر قیادت سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب سے مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد بھارتی صدر کی جانب سے انہیں حکومت سازی کی پیشکش کی گئی۔

این ڈی اے اتحاد بی جے پی، تیلگودیشم  پارٹی، جنتا دل اور شیو سینا سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل ہے، این ڈی اے پاس 543 نشستوں کی لوک سبھا میں 293 نشستیں ہیں، این ڈی اے اتحاد نے جمعہ کو ہی صدر کو اپنے اراکین کی فہرست بھی پیش کی۔

بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے این ڈی اے کا اجلاس منقعد ہوا جس میں این ڈی اے نے مودی کو وزیراعظم بننے کے لیے باضابطہ طورپرمنتخب کرلیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے علاقائی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت پڑی ہے، نئی حکومت کی حلف برداری تقریب اتوار کو متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی اتحادی جماعتیں تیلگودیشم پارٹی اور جنتا دل ایوان زیریں میں اسپیکر کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جب کہ بی جے پی امور خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ کی وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں