ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن کا جنگ بندی فارمولہ محض الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، اسامہ حمدان

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک سینئیر رہنما نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا جنگ بندی فارمولہ محص الفاظ کا گورکھ دھند ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بیروت میں مقیم سینئیر رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں امریکیوں کی طرف سے ایسی کوئی تجویز لکھی ہوئی شکل میں نہیں دی گئی، نہ کوئی تحریری دستاویز ہے اور نہ کوئی ایسا وعدہ ہے، جیسا کہ جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جوبائیڈن اسرائیل کے اس انکار کو اپنی تقریر کے ذریعے’’ کور اپ ‘‘دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو انکار اسرائیل نے ماہ مئی کے شروع میں حماس کی طرف سے منظور کردہ تجاویز پر کیا ہے۔

اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ حماس ہر اس جنگ بندی کی ڈیل کو قبول کرے گی جو حماس کے دو بنیادی نکات ‘مکمل جنگ بندی’ اور ‘علاقے سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا ‘ کو تسلیم کرتی ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں