ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن سے فون آتا تھااور کراچی کی دکانیں بند ہوجاتیں تھیں، شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ لندن سے فون آتا تھااور کراچی کی دکانیں بند ہوجاتیں تھیں، عوام کو معلوم ہے کہ پہلے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ  متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )کے رہنما پہلے شعلہ بیانی کرتےہیں، پھر بعد میں معافی مانگتے ہیں، چیلنجوں کے باوجود جرائم کم ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اور مینڈیٹ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،  پہلے کراچی میں بوری بند لاشیں ، ٹارگٹ کلنگ  اور خونریز ہڑتالیں ہوا کرتیں تھی، باہر سے اشارہ ملنے پر ایک دن میں 30 ، 30 لاشیں گرتی تھیں،  مارکیٹوں سے بھتہ کون لیتا تھا عوام کو سب معلوم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں