دبئی:آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ ماہ کے لیے پلیئر آف دی منتھ میں شامل کرنے کےلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی بالر شاہین آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مئی کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کے طور پر 3 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر گڈاکیش موٹی اور آئرلینڈ کے وکٹ کیپر لورکن ٹکر جب کہ پاکستانی بالر شاہین آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی نے گزشتہ ماہ کے دوران 14.5 کی اوسط سے10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

