English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

T20 ورلڈ کپ 2024: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈیلاس : گرینڈ پریری اسٹیڈیم ڈیلاس میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 15ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ۔

سنسی خیز میچ میں ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش ہدف کا تعاقب آرام سے مکمل کر لے گا لیکن سری لنکا نے بیٹنگ سائیڈ کو 91-3 سے 113-8 تک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں میچ میں دلچسبی بڑھنے لگی ۔

تاہم، محمود اللہ نے 13 گیندوں میں 16 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو درپیش مسائل سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے اور ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا ۔

توحید ہردوئے نے 20 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے بھی 36 رنز بنائے۔

سری لنکا کے لیے نووان تھشارا نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے  ۔

ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز تک محدود کر دیا۔

لیگ اسپنر رشاد حسین اور تیز گیند باز مستفیض الرحمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ٹیمیں:

سری لنکا (پلیئنگ الیون): پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (ڈبلیو)، کامندو مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، وینندو ہسرنگا (سی)، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، مہیش تھییکشنا، نووان تھشارا، متھیشا پاتھیرانا شامل ہیں ۔

بنگلہ دیش (پلیئنگ الیون): تنزید حسن، سومیا سرکار، لٹن داس (ڈبلیو)، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، تنظیم حسن ثاقب شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے