اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں بچوں کو نقصان پہنچانے اور بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو این بلیک لسٹ میں افغانستان، روس، شام، صومالیہ، یمن، بوکو حرام اور داعش بھی شامل ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ 18 جون کو جاری کی جائے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں کم از کم پانچ میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوراک کے بغیر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر دس میں سے نو بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 15 ہزار 500 سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔

