پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع کرم میں لڑکیوں کے مدرسے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے قبائلی ضلع کرم میں لڑکیوں کے مدرسے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گرد ضلع کرم میں سینٹرل کرم تھانہ مرعان کی حدود میں مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔
ہینڈ گرینیڈ کے پھٹنے سے لڑکیوں کے مدرسے میں زوردار دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ دھماکے سے مدرسے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
