اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 543 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 457 میگاواٹ ہے، پن بجلی سے 6 ہزار 890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 685 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار885 میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس سے 782 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 184 ،بگاس سے 132 اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 894 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
واضح رہے بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔
