ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی چوری میں سرکاری افسران اور عملہ ملوث ہے، وفاقی وزیر بجلی

اسلام آباد:وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں بجلی چوری میں سرکاری افسران اور عملہ ملوث ہے جو عوام کو بجلی چوری کے طریقے سکھاتا ہے، کیپسٹی چارجز کی مد میں آئی پی پیز کو سالانہ 2200 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر بجلی نے کہا کہ بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے اتفاق رائے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، یہ ایک گمبھیر مسئلہ بن چکا ہے جس کا اکیلے حکومت حل نہیں نکال سکتی، ہمیں چاروں صوبوں کا تعاون درکار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پورا نظام بیمار ہو چکا ہے ایکسین ایس ڈی او میٹر ریڈر افسران اور دیگر عملہ بدعنوانی غفلت اور نااہلی میں ملوث ہے جو خود عوام کو بجلی چوری کے طریقے بتاتا ہے، بجلی کی کمپنیاں بدعنوانی میں مکمل طور پر ملوث ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں