نئی دہلی:نو منتخب بھارتی وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں کسی مسلمان کو وزیر نہیں بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی نئی حکومت میں 30 وزرا اور 41 وزرائے مملکت شامل ہیں۔
بھارت کی نئی مرکزی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام کو ہو گا، کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مضبوط اپوزیشن کے سامنے متنازع سیاسی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا مودی حکومت کے لیے چیلنج ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔
