لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پھر سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئی ہیٹ ویو کے دوران لاہور میں درجہ حرارت ایک بار پھر 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، عید کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ شہر میں بادل برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
