ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فی صد اضافہ منظور کرلیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور  پنشن میں 15 فی صد اضافے  کی منطوری دے دی۔

نئے مالی سال کی بجٹ دستاویز کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں بجٹ برائے مالی سال  2024-25 کی تجاویز پیش کی گئیں، جس پر کابینہ ارکان نے فنانس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔

کابینہ نے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں