ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث رئوف کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل

کنیڈا کے خلاف نیویارک کے نسسو کائونٹی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میںگروپ اے کے میچ میں پاکستان کے تیز بولر حارث روف نے چار اوور میں 26 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے وکٹ کیپر شریاس موا کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کرکے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔
بنگلا دیش کے خلاف لاہور میں24 جنوری2020 کا اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے اس تیز بولر نے سو وکٹ مکمل کرنے میں چار سال اور139 دن کا وقت لیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سو یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور کل ملاکر 14ویں بولر بنے۔ انکے بعد آسڑیلیا کے ایڈم زمپا نے اپنے سو وکٹ مکمل کیے جسکے بعد یہ تعداد اب15ہوگئی ہے۔

حارث روف نے اپنا سواں وکٹ71 ویں میچ میں لیا اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں تیسرے سب سے تیز سو وکٹ لینے والے بنے۔ سب سے کم میچوں میں سو وکٹ افغانستان کے راشد خان نے لیے ہیں ۔انہوں نے53 ویں میچ میں ایسا کیا تھا۔ سری لنکا نے وانندوہسا رنگا نے اپنے سو وکٹ63 ویں میچ میں مکمل کیے تھے۔
کینڈا کے خلاف میچ کے اختتام تک حارث روف نے جو71 میچ کھیلے ہیں انکی69 اننگز میں 257.4 اوور میں20.98 کی اوسط 15.30 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ101 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ 0تین مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 3.3 اوور میں18 رنز دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 14 اپریل 2023 کو انجام دی تھی۔اس میچ میں پاکستان نے 88 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر شاداب خان ہیں۔ اس لیگ بریک بولر نے 2017 سے اب تک جو103 میچ کھیلے ہیں انکی95 اننگزمیں 347.1 اوور میں2511 رنز دیکر23.46 کی اوسط اور6 19.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ107 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ تین مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی2.4 اوور میں آٹھ رنز دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے شارجہ میں 2 ستمبر2022 کو ہوئے میچ میں انجام دی تھی۔ اس میچ میںپاکستان نے 155 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

حارث روف کی موجودگی میں پاکستان کو60 میچوں میں جیت ملی ہے۔ ان 60 میچوں کی59 اننگز میں انہوں نے219.3 اوور میں1470 رنز دیکر6.69 کی اوسط اور9 15.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ83 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکے ٹیم میں رہتے پاکستان کو جن 35 میچوں میں شکست ہوئی ہے انکی32 اننگز میں 116.4 اوور میں948 رنز دیکر43.09 کی اوسط اور 1 31.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ22 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ ایک مرتبہ ایک اننگز میں چار وکٹ لینے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ ایک ٹائی میچ میں انہوں نے تین اوور میں 27 رنز دیکر کوئی وکٹ نہیں لیا ہے جبکہ سات نامکمل میچوں میں وہ آٹھ اوور میں66 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں