ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ایم سی پریٹ آباد ملازمین کا احتجاج رنگ نہ لاسکا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد کے ملازمین کا احتجاج آفس کی ناکہ بندی کچھ رنگ نہ لاسکا۔ ملازمین 2ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم پریٹ آباد ٹاؤن بد انتظامی کا شکار ٹاؤن چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کی غیر موجودگی میں ایڈمنسٹریٹرکے نہ ہونے کی وجہ سے دفتری معاملات رکنے کی وجہ سے مالی اور انتظامی بحران سنگین ہوگیا اور ملازمین پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، قانون کے تحت الیکشن نہ لڑنے پر ٹاؤن چیئرمین عمران رشید کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے، وائس چیئرمین کی سیٹ بھی خالی ہے۔ موجودہ پریٹ آباد کی بحرانی مراحل میں ایڈمنسٹریٹر کا نہ ہونا پریٹ آباد ٹاؤن کے انتظامی بحران کو مزید سنگین کر رہا ہے، پریٹ آباد ٹاؤن کا ہر ملازم پریشانی کا شکار ہے، تنخواہیں نہ دے کر بڑی عید کی خوشیوں سے محروم کیا جارہاہے اور نوبت فاقہ کشی کی طرف جا رہی ہے۔ پریٹ آباد ٹاؤن کے ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ پریٹ آباد ٹاؤن کے انتظامی بحران کو ختم، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں