ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مندر� گاڑی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گر�تار

راولپنڈی(آئی این پی) مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی کو گینگ گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیصل، بشیر اور خورشید شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ مویشی مالیتی 35 لاکھ روپے اور چوری شدہ کیری ڈبہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے مندرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں