مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضمانتیں ملنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کو رہا نہیں کیا جا رہا۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ ،ضنم جاوید اور دیگر کو غیرقانونی حراست میں لیا گیا ہے۔ مریم نواز پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز سن لیں وقت کا پہیا گھومنے میں دیر نہیں لگتی،ایک دن ان بہادر خواتین کی جگہ آپ سلاخوں کے پیچھے ہوں گی، پی ٹی آئی خواتین ہر اذیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں مگر آپ نہیں کر سکیں گی۔
