ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس:عامر اور عماد پھر ریٹائرمنٹ چاہنے لگے

کراچی:ٹی 20 ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کی وجہ سے عامر اور عماد ایک بار پھر ریٹائرمنٹ چاہنے لگے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں میں امریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی بری کارکردگی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیاہ ے کہ محمد عامر اور عماد وسیم پاکستان کی طرف سے آخری میچ ّآئرلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، جس کے بعد دونوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عالمی میگا ایونٹ سے پہلے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے کر شامل ہونے والے دونوں کھلاڑیوں نے امیدوں کے مطابق اپنی کارکردگی نہیں دکھائی، جس کی وجہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم جلد ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں، جس کے بعد دونوں صرف لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں