
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں انتہائی دائیں بازو کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق چند روز یورپی یونین کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ،جس پر مخالفین سخت برہم ہیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں،جن کی حفاظت کے لیے 21ہزار پولیس اہل کار تعینات کیے گئے۔