ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹائرین وائٹ کیس : ٓآئی ایچ سی کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق ٹائرین وائٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

محمد ساجد کی جانب سے ہفتہ کو آئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت دائر کی گئی درخواست میں سابق وزیراعظم، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت قانون کو فریقین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 21 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے گزشتہ ماہ 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دائر کردہ کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران  خان کی نااہلی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی جب یہ کیس مئی 2023 سے زیر التوا تھا کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کو IHC کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحلیل کردیا تھا۔

یہ فیصلہ عدالت کی ویب سائٹ پر درخواست کی برقراری کے حوالے سے دو ججوں کی رائے اپ لوڈ کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

بینچ میں آئی ایچ سی کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے اور اس نے گزشتہ سال 30 مارچ کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں