English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا کی دوسری بڑی ائیر لائن کی ہڑتال: 235 پروازیں منسوخ

وینکوور:کینیڈا کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن ویسٹ جیٹ گروپ نے اپنے طیاروں کی دیکھ بھال کرنے والے انجینئرز کی ہڑتال کی وجہ سے مزید 235 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیاہے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق ترجمان کمپنی نے کہا ہے کہ مزید پروازوں کی منسوخی سے 30 ہزار مسافر متاثر ہوں گے، اس سے قبل ہفتے کے روز  150 پروازوں کی منسوخی سے 20 ہزار مسافر متاثر ہو ئے تھے۔

ایئرکرافٹ میکانکس فریٹرنل ایسوسی ایشن (اے ایم ایف اے) کی ہڑتال کی وجہ سے پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔اے ایم ایف اے جو 670ویسٹ جیٹ مینٹیننس انجینئرز کی نمائندگی کرتی ہے نے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ(پاکستانی وقت ہفتہ صبح چار بج کر 30 منٹ) پر ہڑتال شروع کی تھی۔

ویسٹ جیٹ کے صدر ڈیڈریک پین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی  اس معاملے میں مداخلت کے لیے ہر راستہ تلاش کر رہی ہے اور ایک مستحکم نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے جبکہ ہم اپنی پروازوں کو محفوظ اور کنٹرول شدہ انداز میں کم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے