English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان : 3 قیدی جیل کی روشندان توڑ کر فرار ہوگئے

جیلوں میں قیدیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ 

بلوچستان: پولیس تھانہ دُکی میں موجود سب جیل دُکی سے تین قیدی روشن دان توڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے، پولیس نے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق تین قیدیوں کی پہچان عصمت اللہ ،کبیر اور صدیق کے نام سے ہوئی۔ جن میں سے دوقیدیوں کا تعلق پشین جبکہ ایک کا تعلق سنجاوی سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس تھانا دُکی میں قائم جوڈیشل لاک اپ میں 13 قیدی موجود ہیں جبکہ 3 فرار ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے