انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف سماعت ہوئی، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان حسن گل محسود اور بشیر احمد کو عدالت میں پیش کیا ۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے لئے جمع کی گئی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم سے اسلحہ خریدا گیا، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔
عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

