English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

America's demand

اسلام آباد:پاکستان اور بیلاروس کے مابین  سیاسی مشاورتی اجلاس میں عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ سیاسی تعلقات پر مشاورت کا چھٹا دور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان اور بیلاروس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی لوکاشیوچ کی قیادت میں وفود شریک ہوئے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فریقین  نے مشارت میں سیاسی و اعلیٰ سطح کے روابط، تجارت و سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی اورسیکورٹی امور میں تعاون کےعلاوہ تعلیم سمیت دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور  فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

بیلاروس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی لوکاشیوچ نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے بھی ملاقات کی اور اس دوران دوطرفہ تعاون کے شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک رواں برس سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے