ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چل سکتا ہے،رانا ثنا

اسلام آباد(آن لائن)رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و مشیر برائے بین الاصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چل سکتا ہے‘سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔ان چیزوں کا نام کیوں سیاست رکھ دیا گیا جن کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، منفی رویوں سے ہمیشہ ملک کی بدنامی ہوتی ہے‘ ملکوں کی ترقی کا دارو مدار سیاسی استحکام سے ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چلتا ہے، ہم نے ان چیزوں کا نام سیاست کیوں رکھ دیا جن کی وجہ سے کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر جھوٹ بولا جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ سیاست ہے، ہٹ دھرمی کرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ سیاست ہے، اگر کسی سے زور زبردستی ہوتی ہے تو ہم کہتے ہیں سیاست ہورہی ہے، ہمیں اس بیانیے کو ختم کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں