English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آدمی جو کمائے گا اس میں سے آدھا حکومت ٹیکس لے گی،شاہد خاقان

القمر

کراچی (آن لائن)سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کے اپنے اتحادیوں نے کہا ہے کہ بجٹ ٹھیک نہیں، عوام پر 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس بغیر اصلاحات کے لگائے گئے ہیں۔حکومت وعدہ کر کے آئی تھی کہ سب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے، آرڈیننس لا کر اسے مضبوط کردیا۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آدمی جو کمائے گا اس میں سے آدھا حکومت ٹیکس کی مد میں لے جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، 5 سال سے کیس چل رہا ہے، ابھی کورٹ میں پتہ چلا کہ ایک شخص کاکیس 2011ء سے چل رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست چلانے کے لیے نیب کا ادارہ بنایا گیا تھا، نیب آج بھی سیاست ہی چلا رہا ہے، اس کیس میں منوں کے حساب سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے