English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ پیش ہونے کے بعد مزید مہنگائی ہوئی، ظلم پر خاموش رہنا بھی بہت بڑا جرم ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

IMF's slavery document is named Budget

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد پاکستان میں مزید مہنگائی ہوئی، ظلم پر خاموش رہنا بھی بہت بڑا جرم ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا کر نچوڑا جارہا ہے، عوام کا ایجنڈا ہے کہ تنخواہ داروں کے ٹیکس کم کرو ، معاشی دہشت گردی ہو رہی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مڈل کلاس طبقے پس رہے ہیں ،دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تعلیم کو بھی برائے فروخت بنادیا گیا ہے ، بجلی کے بل بموں کی صورت میں عوام پر گر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے وزیرِ اعظم آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بناتے تھے اور شرماتے تھے، ہمارے وزیرِ اعظم فخریہ انداز میں کہتے ہیں یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، دھرنا ہو گا اور عوام کے لیے ریلیف لینے کی تحریک شروع کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے