English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ سعودیہ

القمر

ریاض(مانیٹر نگ ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بے حد ضروری ہے کہ سعودی عرب کے دو ریاستی حل
کے مطالبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایسٹونیا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی سمیت انسانی امدادی سامان کے داخلے اور روس یوکرین بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے پر بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے