English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جزائر غرب الہند میں طوفان بیرل سے تباہی‘ جمیکا میں 5افراد ہلاک

جزائر غرب الہند کے ملک جمیکا میں طوفان بیرل سے تباہی کے مناظر

کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جزائر غرب الہند میں طوفان بیرل نے تباہی مچادی،جس کے نتیجے میں جمیکا میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک طاقتور طوفان ہے اور اس موسم میں سمندری طوفان کا آنا حیرت انگیز ہے۔ بیرل کی شدت کو پانچویں درجے میں شمار کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرل کی وجہ سے تیز بارش اور سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔طوفان سے سینٹ ونسنٹ یونین آئی لینڈ بھی شدید متاثر ہوا ہے اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے