ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا ریڈ الرٹ جاری

Scorching

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے اور گلگت، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے جاری کردہ ریڈ الرٹ میں کہا ہےکہ عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں، بھارت کی جانب سے پانی کے ممکنہ اخراج کی صورت میں دریاں میں پانی کا بہاؤ مزید تیز ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں