English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیا اسلامی سال: محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

اسلام آباد: ماہرین فلکیات نے نئے اسلامی سال کے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہےکہ پاکستان 7 جولائی اور عرب ممالک میں 6 جولائی کو نیا چاند  نظر آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے پیرا میٹرز کے حساب سے محرم الحرام کا چاند پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446  ہجری کے نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ماہرین فلکیات نے کہاکہ  7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں نئے اسلامی  سال محرم الحرام کا آغاز  8 جولائی سے ہوگا اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا۔

خیال رہے کہ نئے اسلامی سال محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے