
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں سعودی سیاحوں کو چاقو سے ڈرانے والے ترک شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے ایک کیفے میں ترک شہری نے سعودی سیاحوں کو دھمکایا اور ان کی طرف چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس تمام واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کو سعودی سیاحوں کی شکایت پر حراست میں لے لیا گیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم نے نشہ کر رکھا تھا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
