ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔
انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپئن نے ٹس جیت کر ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بولنگ کی دعوت دی ، پاکستان چیمپئن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
پاکستان چیمپئن کی جانب سے شعیب ملک نے 54، شرجیل خان 35 کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان چیمپئنز کے 195 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 165 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے ڈوائن اسمتھ 65 اور جوناتھن کارٹر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 وکٹیں ، شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

