ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام میں اب شعور آ چکا ہے،مسرت چیمہ

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی طرح آگاہ ہیں کیا کھیل کھیلا جارہا ہے، جلسہ پر امن ہوگا، پی ٹی آئی کا آج ( ہفتہ)
کے روز اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ پر امن ہوگا ، حکومت اور انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں کے استعمال سے گریز کرےں،عوام جلسے میں شرکت کر کے ثابت کریں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کا واضح اعلان ہے کہ ہم پر امن رہ کر جلسہ کریں گے اس لیے حکومت اور انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں سے باز رہیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان ظلم اور جبر کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں