ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی فرمان روا شاہ سلمان کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکی ماہرین اور غیر معمولی ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں، طبی ماہرین، محقیقین، انوویٹرز، کاروباری افراد، منفرد حلاحیت اور مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔

 یہ اقدام ولی عہد کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا مقصد پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں