ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چوہدری شجاعت نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کردی، اے پی سی بھرپور شرکت کا فیصلہ

APC decided to participate fully

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے عزم استحکام آپریشن ناگزیر ہے، پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں