میانوالی : میانوالی پولیس نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورتحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما عمر ایوب کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پولیس چھاپے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی پولیس ترجمان نے کہاکہ عمر ایوب کے سوگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ نمبر 349/23 میں وارنٹ جاری کیے تھے جس کی تعمیل کے لیے اے ایس آئی فیصل تھانہ سٹی میانوالی گئے ہیں تاہم کسی قسم کی گرفتاری کے لیے ان پر ریڈ نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، پنجاب پولیس کی ٹیمیں چند منٹ پہلے مجھے گرفتار کرنے کے لیے میرے اسلام آباد کے گھر گئیں تھیں۔
