ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک

اسلام آباد: دہشتگرد گروہ کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا، شمبین عرف شہک متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ماراجانے والا دہشت گرد بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا اور کئی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا جبکہ فورسز پر حملوں ،ہتھیار ڈالنے والے ساتھیوں کےقتل میں بھی مطلوب تھا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں