ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلستان جوہر، پانی کی لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے لگا

 کراچی: گلستان جوہر بلاک ون سے بلاک 15 کے درمیان پانی کی لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے۔

پانی کی لائن پھٹنے سے مرکزی شاہراہ سمیت اطراف کی سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں، جس کی وجہ سے راہگیروں، موٹرسائیکل سوار اور گاڑیوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سمامہ سے گلستان جوہر جانے والی مرکزی روڈ پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

پانی کی لائن پھٹے چار گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا ہے مگر مرمت کے لیے کوئی مشینری یا عملہ موجود نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں