ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موسیٰ خیل میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق دو افراد کی میتیں بورے والا پہنچ گئیں

بورے والا: موسی خیل میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی میتیں ان کے آبائی گاؤں بورے والا پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز بھٹی اور قدیر کی میتیں بورے والا پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا۔

شہباز اور قدیر ایک ساتھی کے ہمراہ انگور کی خریداری کے لیے کوئٹہ گئے تھے جہاں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔

شہباز بھٹی کی رہائش گئوشالہ جبکہ قدیر اسلم کی رہائش نواحی گاؤں 146ای بی میں ہے۔

قدیر اسلم بوڑھے والدین کا اکلوتا سہارا تھا اور دو بچیوں کا باپ تھا۔ دونوں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں