English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاجی دھرنا پولیس نے ختم کرا دیا

القمر

 حیدرآباد: حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر ٹنڈوجام ٹول پلازہ پرٹرک ڈرائیوروں کے احتجاجی دھرنے کو پولیس نے ختم کرا دیا.

پولیس کارروائی کے دوران ڈرائیوروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی جس کے دوران سی آئی اے کے ڈی ایس پی اسلم لانگاہ سمیت نو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس نے آٹھ سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، جبکہ ٹول پلازے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

ٹرک ڈرائیوروں نے کانٹا اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ٹول پلازہ پر ٹرک کھڑے کر کے دھرنا دیا تھا جوکہ دوپہر سے جاری تھا۔

احتجاج کے باعث گھنٹوں سے ٹول پلازے کے مقام پر ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھیں۔

راہوکی پولیس نے کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور دیگر دفعات کے تحت دس نامزد اور دو سو سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے