English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندری طوفان کراچی سے دور ہوتے ہی ختم ہوجائے گا ، محمکہ موسمیات

کراچی : پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیش گائی کے مطابق بندرگاہی شہر کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور ہوتے ہوئے سمندری طوفان کی شدت میں کمی آتی جا رہی ہے۔ اور سمندر کے اندر ہی ختم ہو جائے گا .

محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ طوفان فی الوقت بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھتے ہوئے عمان کی جانب رخ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، طوفان کا ساحل سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں، بلکہ یہ سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہو جائے گا۔

دوسری جانب، ہوا کے دباؤ میں اضافہ کے باعث ایک نیا ڈپریشن تشکیل پا چکا ہے، جو بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوگا۔ آئندہ تین سے چار دنوں میں یہ سسٹم مشرقی سندھ پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ تاہم، کراچی اور سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی پیشگوئی ابھی قبل از وقت ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ ناظم آباد، صدر، کھارادر، ڈیفنس، کورنگی، قیوم آباد، نرسری، پی ای سی ایچ ایس اور طارق روڈ سمیت متعدد مقامات پر صبح بارش ہوئی۔ آج شہر میں وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے